ابنا: مصر کے وزیر خزانہ سمیر رضوان نے واضح طور پرکہا ہے کہ مصر اور اسرائیل کے درمیان ہونے والےمعاہدے کی روشنی میں مصر اسرائیل کو گیس فراہم کرنے کا پابند نہیں ہے اور مصر آج سے گیس کی قیمت میں اصلاح کرےگا انھوں نے کہا کہ گیس کی قیمت میں اصلاح پر اسرائيل کو شور مچانے کی ضرورت نہیں اور اس سلسلے میں مصر کو اردن ، اسرائیل ، اسپین اور شام سے بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹرحسنی مبارک نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے اسرائیل کو بہت سے مراعات عطا کررکھی تھیں جس میں سستی قیمت پر گیس کی فراہمی بھی شامل تھی جنھیں مصری عوام انقلاب کے بعد ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
169
30 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 239388
مصر کے وزیر خزانہ نے واضح طور پرکہا ہے کہ مصر اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کی روشنی میں مصر اسرائیل کو گیس فراہم کرنے کا پابند نہیں ہے۔